پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف بھی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امپورٹڈ وزیراعظم ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سننے کیلیے بڑے بے چین ہیں لیکن ممنوعہ فنڈنگ کیس ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف بھی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ آپ کی بے چینی ختم ہوگی کیونکہ ن لیگ نے اسکروٹنی کمیٹی کو اکاؤنٹس کا ریکارڈ جمع کرانا ہے۔ دیر کس بات کی ہے کیا یہاں بھی قطری خط دینا ہے؟
امپورٹڈ وزیراعظم PTI ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سننے کے لئے بڑے بے چین ہیں
ممنوعہ فنڈنگ کیس ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف بھی ہے
آپ کی بے چینی ختم ہو جائے گی کیونکہ ن لیگ نے سکروٹنی کمیٹی کو اپنے اکاؤنٹس کا ریکارڈ جمع کروانا ہے
دیر کس بات کی ہے کیا یہاں بھی قطری خط دینا ہے؟— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 19, 2022
شہباز گل نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ لفافوں کی اپنی ہی دنیا ہے، ہزاروں ووٹرز کو مردہ کرنا، انکے ووٹ شفٹ کرنا، انتخابی عملے کا ووٹ ڈالتے پکڑے جانا، ریاستی مشینری اور وسائل ترقیاتی کاموں سے پری پول رگنگ، ووٹروں امیدواروں کے ساتھ پولیس گردی، 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن روکنا، ووٹ ڈالنے والوں کو شیر پرٹھپے لگانے کا کہنا۔
لفافوں کی اپنی ہی دنیا ہے
ہزاروں ووٹرز کو مردہ کرنا
انکے ووٹ شفٹ کرنا
انتخابی عملے کا ووٹ ڈالتے پکڑے جانا
ریاستی مشینری اور وسائل ترقیاتی کاموں سے
پری پول رگنگ
ووٹروں امیدواروں کے ساتھ پولیس گردی
5مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن روکنا
ووٹ ڈالنے والوں کو شیر پرٹھپے لگانے کا کہنا pic.twitter.com/SEB0Icol5c— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 19, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ پھر لفافے کہتے ہیں اتنےمومن الیکشن کمیشن کے خلاف بات کرنا گناہ کبیرہ ہے۔ سب کچھ شفاف ہے تو ایک دفعہ چھوڑ دس بار گنتی کر لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ 22 تاریخ تک ن لیگ کو کمک پہنچانے کی کوشش ہے، فیصل نیازی کا استعفیٰ بھی روکا ہے، دلوں کے حال جاننے کے دعوے داروں نے۔
پھر لفافے کہتے ہیں اتنے مومن الیکشن کمیشن کے خلاف بات کرنا گناہ کبیرہ ہے
سب کچھ شفاف ہے تو ایک دفعہ چھوڑ دس بار گنتی کر لیں
یہ 22 تاریخ تک ن لیگ کو کمک پہنچانے کی کوشش ہے
فیصل نیازی کا استعفیٰ بھی روکا ہے دلوں کے حال جاننے کے دعوے داروں نے https://t.co/ZmR9reXdgh— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 19, 2022