لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کورونا سے جنگ جیتنےکیساتھ معاشی بحالی کی جانب بھی رواں دواں ہے، ملک ترقی کرے گا اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے والے دیکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جون2020میں برآمدات 1.599 ارب ڈالر اضافہ ہوا تھا اور جون2021میں برآمدات 1.130ارب ڈالر اضافہ کے ساتھ 2.729ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، جون میں مجموعی برآمدات میں70.67فیصداضافہ ریکارڈ ہوا۔
جون 2020 میں برآمدات 1.599 ارب ڈالر جبکہ جون 2021 کے دوران برآمدات 1.130 ارب ڈالر اضافہ سے 2.729 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
جون 2020 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران مجموعی برآمدات میں %70.67 جبکہ مئی 2021 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران برآمدات میں %63.32 اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
1/2— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 10, 2021
شہبازگل کا کہنا تھا کہ معیشت کے جعلی افلاطون آئے روز بھاشن بازی کیلئے آن وارد ہوتے ہیں ، انہی نالائقوں نے معیشت کو دگرگوں حالت میں پہنچایا تھا، وطن عزیز کورونا سے جنگ جیتنےکیساتھ معاشی بحالی کی جانب بھی رواں دواں ، ملک ترقی کرے گا اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے والے دیکھیں گے۔
معیشت کے جعلی افلاطون آئے روز بھاشن بازی کیلئے آن وارد ہوتے ہیں حالانکہ انہی نالائقوں نے معیشت کو دگرگوں حالت میں پہنچایا تھا
آج وطن عزیز کورونا سے جنگ جیتنےکے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی کی جانب بھی رواں دواں ہے
ملک ترقی کرے گا اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے والے دیکھیں گے
2/2
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 10, 2021