لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے پولیس کے شہداء کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئیے مل کر پنجاب کو، پاکستان کو محفوظ بنائیں اور اداروں کو مضبوط بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج یوم شہدائے پولیس ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ شہداء نے جانوں کی قربانیاں دے کر ہمیں چین سے سونے دیا، ہمیں شہداء کی فیملیوں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔
ہماری پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ہمیں چین سے سونے دیا. 4آگست یوم شہدائے پولیس ہے ہمیں اپنے اردگرد شہداء کی فیملیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے
آئیے سب مل کر پنجاب کو پاکستان کو مخفوظ بنائیں اور اداروں کو مظبوط بنائیں!#PoliceMartyrsDay pic.twitter.com/Hver7BwhJP— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 4, 2019
انہوں نے پولیس کے شہداء کے دن پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آئیے مل کر پنجاب کو، پاکستان کو محفوظ بنائیں اور اداروں کو مضبوط بنائیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے پولیس کے شداء کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس آج اپنے 15 سو شہداء ساتھیوں سے محروم ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب پولیس صوبے کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے کسی واقعے میں جب بھی کوئی اہلکار شہید ہوتا ہے تو انہیں لگتا ہے کہ جیسے ان کے جسم کا کوئی حصہ کاٹ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے جس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔