لاہور: اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آ گئے۔
ذرائع کے مطابق نیب نےسرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع کر دی ہے جس کی منظوری آج ہونے والے نیب ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں دی گئی۔
شہبازشریف پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفر کرانے کا الزام ہے۔
شہبازشریف نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے سرکاری زمین ٹرانسفر کرائی جب کہ سابق ایم این اے بلیغ الرحمان، سابق کمشنرعاطف کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب شہبازشریف کی زیرصدارت کنٹونمٹ بورڈز الیکشن سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کےصوبائی صدور نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن ،امیدواروں کی نامزدگیوں پرمشاورت کی گئی اور سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی ٹکٹس کافیصلہ صوبائی صدور کی مشاورت سےکیاجائےگا کنٹونمنٹ بورڈالیکشن بھرپورجذبے،حکمت عملی سےلڑیں گے۔