ن لیگ کوموقع ملا تو نواز شریف برے دن ختم کردے گا، شہباز شریف

شہباز شریف

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ نےموقع دیاتونوازشریف کی قیادت میں ملک کی تقدیربدلیں گے، لوگوں کویقین ہے ن لیگ کوموقع ملاتونوازشریف برے دن ختم کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد  سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن اپنے فائنل موڈمیں داخل ہوچکاہے،8فروری کو قوم اپنی تقدیرکافیصلہ کریں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی،سیاسی اور خارجی چیلنجز کا سامناہے، پاکستان کیلئےیہ بہت اہم الیکشن ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان جس مقصدکیلئے وجودمیں آیااس بات کااحساس ہے ، ایک اسلامی رفاعی مملکت کےطورپرپاکستان وجودمیں آیا، وہ اہداف،خواب ابھی تک شرمندہ تعبیرنہ ہوسکے، اس کی وجوہات ہم سب جانتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، شبانہ روزمحنت کرکےماضی کےنقصانات کاازالہ ہوسکتاہے، پاکستان اقوام عالم میں سر اٹھانے کے قابل بن جائے گا ، تاریخ گواہ ہےجب بھی قوموں پرمصیبت آئی پھرانہوں نےمحنت کی۔

انھوں نے بتایا کہ جاپان اور جرمنی کی مثال آپ کےسامنےہے، چین پاکستان سے2سال بعدآزادہواآج وہ کہاں ہے، پاکستان کےمعاشی حالات چین سے بہتر ہوا کرتےتھے، ہماری کرنسی چین کی کرنسی سےزیادہ مضبوط تھی، کیاوجہ ہےجوآج ہم دنیاسےمعاشی دورمیں پیچھےرہ گئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک میں بھی بعض قومیں ہم سےبہت آگےنکل چکی ہیں، جنہیں اللہ نے76سال میں اختیاردیاکہ قوم کی تقدیر بدلیں گےان سے جواب بنتا ہے، ماضی میں رونےدھونےسےکچھ نہیں ہوگا یہ وقت کاضیاع ہے، میں سمجھتاہوں ماضی سےسیکھ کرآگےبڑھنےکی کوشش کریں۔

سال 2018 کے الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018میں آرٹی ایس بٹھانے کےباوجود ہم جیت چکے تھے،اس رات پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا اور ٹھپے لگائےگئے،شہبازشریف

پی ٹی آئی کے حوالے سے فیصلوں پر ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ کےفیصلےہیں، جوسوالات کیے گئے پی ٹی آئی کے پاس ان کے جوابات نہیں تھے، اکبرایس بابرسےمعطل کیاگیا، انٹرپارٹی الیکشن ہم نےنہیں پی ٹی آئی نےکرانےتھے،شہبازشر

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگرمیں آنکھ کا تاراہوتا توکیا بدلےمیں مجھے لڈو پیڑےملے، میں نےبھی جیلیں کاٹی،مصیبتیں آئیں نیب کےگرفتارکیا ، جن ممالک نےترقی کاجھنڈالگایاوہاں پبلک ٹرانسپورٹ کاکلیدی کردارہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےنوازشریف دورکےسوا اس پرکسی نےنہیں سوچا، نوازشریف کااکتوبر99کوتختہ الٹ دیاگیاتھا، ہم جیل جارہے تھے کوریا سے ایئرکنڈیشن بسوں کی پہلی کھیپ آرہی تھی، ہم جیل میں تھے ایئرکنڈیشن بسیں چلناشروع ہوگئی تھیں، اس کے بعداللہ نے موقع دیا لاہورکی میٹروبنائی،اورنج لائن ٹرین بنائی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتےہیں شفاف انتخابات ہوں، ملک میں ترقی اورخوشحالی کاپہیہ تیزی سےگھمایاجائے، ہم ایک آزادقوم کےبغیرزندہ نہیں رہ سکتے۔

اپنے دور حکومت کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نےایڑھی چوٹی کازورلگایاکہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ جائے، خوانخواستہ پاکستان دیوالیہ ہوجاتاتوپٹرول،دوائیاں نہ ملتیں، اگرپاکستان دیوالیہ ہوجاتاتوسب کچھ ختم ہوجاتا، روزقیامت اللہ مجھ سےپوچھےگاتم نے پاکستان کیلئے کیا کیا، میں اللہ سےکہوں گامیں نےپاکستان کودیوالیہ ہونےسےبچایاہے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ نےموقع دیاتونوازشریف کی قیادت میں ملک کی تقدیربدلیں گے، لوگوں کویقین ہےن لیگ کوموقع ملاتونوازشریف برےدن ختم کردے گا۔