بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر انشااللہ پاکستان کا پرچم لہرائےگا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

لاہور : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا بھارت نےجنگ شروع کی تو نئی دہلی پرانشااللہ پاکستان کاپرچم لہرائےگا، پاکستان کی امن پسندی اورتحمل کو کمزوری سمجھنا سنگین غلطی ہوگی۔

تٍفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہمیں ملک کا دفاع کرنے والے بیٹوں پر ناز ہے، بھارت نےجنگ شروع کی تو نئی دہلی پرانشااللہ پاکستان کاپرچم لہرائےگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مودی جنوبی ایشیاکےعوام کو جنگ کی بھٹی میں جھونکنا چاہتا ہے، ایک طرف نریندرمودی غریبوں کے پاؤں دھورہے ہیں، دوسری طرف بے گناہ نہتے کشمیریوں کا خون بہا رہے ہیں۔

بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اورجنوبی ایشیا کےامن کواپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے

صدرن لیگ نے کہا بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے ، بھارت جنوبی ایشیا کےامن کواپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے، پاکستان کی امن پسندی اورتحمل کو کمزوری سمجھنا سنگین غلطی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم اورن لیگی کارکن مسلح افواج کےساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، مسلح افواج جذبہ شہادت،پیش وارانہ مہارت ،جرات و بہادری کا پیکر ہیں۔

واضح رہے بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بھارتی طیاروں کی جانب سےجلدبازی میں پھینکےگئے پےلوڈ کی تصاویرجاری بھی کیں۔