وزیر اعظم نے امیرِ قطر کو فون پر امدادی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر بات کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں ہونے والی کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے امیرِ قطر  کو فٹبال ورلڈکپ کی کامیاب میزبانی پر بھی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قطرنےکھیلوں کےبین الاقوامی مقابلوں کیلئےایک نیامعیارقائم کیا۔

اس کے علاوہ فون پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کیساتھ بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔