شاہین آفریدی کے ولیمے میں ساتھی کھلاڑیوں کی شرکت

شاہین آفریدی

اسلام آباد: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی رخصتی کی تقریب دو روز قبل کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں سعید انور، مصباح الحق، بابر اعظم سمیت شوبز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تھی۔

شاہین آفریدی کی رخصتی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

شاہد آفریدی نے بھی بیٹی کی رخصتی پر سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں جذباتی پیغام شیئر کیا تھا۔

تاہم اب ولیمے کی تقریب میں شاہین آفریدی نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کررکھا ہے۔

ولیمے میں قومی کرکٹرز بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخر زمان اور محمد رضوان بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ اولمپیئن ارشد ندیم، سابق کرکٹر عاقب جاوید، رمیز راجہ بھی شاہین آفریدی کے ولیمے میں شریک ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ولیمے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور صارفین کی جانب سے فاسٹ بولر کو مبارک باد دی جارہی ہے۔