شاہین آفریدی نے کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
قومی ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے دو بار پانچ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے شاندار فائفر کے بعد شاہین آفریدی نے اب ورلڈ کپ میں دو فائفرز کا قابلِ فخر ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
آسٹریلوی بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کے دوران شاہین آفریدی پاکستانی باؤلرز میں نمایاں کارکردگی کے طور پر ابھرے۔
انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور 5-54 کے متاثر کن اعداد و شمار کے ساتھ اختتام کیا۔ اس شاندار کارنامے کی بدولت وہ 48 ون ڈے میچوں کے بعد کسی بھی تیز گیند باز کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔
شاہین آفریدی نے 48 ون ڈے میچوں میں 95 وکٹیں لی ہیں جو کہ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے برابر ہیں۔