ہمارا ہدف ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ جیتنا ہے، شاہین آفریدی

شاہین آفریدی

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ جیتنا ہے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ سیریز کے لیے اچھی تیاری کررہے ہیں، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے تیاریاں جلد شروع کیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان بہترین کھلاڑی ہیں، کل کا کسی کو نہیں پتا کون ٹیم میں ہو یا نہ ہو۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو پورا موقع ملنا چاہیے۔

واضح رہے کہ دبئی میں پری سیریز کیمپ 27 اگست تک جاری رہے گا، کیمپ کے دورا ن انٹرا اسکواڈ میچ بھی کھیلا جائے گا۔

یہ پڑھیں: کن دو پلیئرز کو ایشیا کپ کیلئے ٹیم میں ہونا چاہیے تھا؟ کامران اکمل نے بتادیا

سہ فریقی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل ہیں یہ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ایشیا کپ 2025 ابوظہبی اور دبئی میں 9 سے 28 ستمبر تک ہونا ہے۔

بابر اور رضوان سے متعلق عاقب جاوید نے کہا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اس سے پہلے تین سیریز میں نہیں تھے، بابر اور رضوان دیگر کی طرح کھیلیں گے تو ضرور ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے، ان کے ساتھ کسی کو پرابلم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس آپشنز اچھے ہیں۔ صائم ، فخر اور صاحبزادہ فرحان ہی ٹاپ آرڈر میں تھے۔ کسی کھلاڑی کو دو تین میچز کی بنیاد پر زیر غور نہ لانے والی بات درست نہیں، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب ہم بابر اور رضوان کو زیر غور کبھی نہیں لائیں گے۔