’شاہین کو کھیلنا اسٹارک سے زیادہ مشکل ہے‘ پاکستانی اوپنر بول پڑے

قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے شاہین شاہ آفریدی کو مچل اسٹارک سے زیادہ مشکل بولر قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے پی سی بی کے پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ مچل اسٹارک اور ٹرینٹ بولٹ کے خلاف کھیل چکے ہیں لیکن شاہین آفریدی کے خلاف بیٹنگ کرنا مشکل ہے۔

فخر نے کہا کہ شاہین کے خلاف بیٹنگ کرنا اسٹارک یا بولٹ سے زیادہ مشکل ہے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ رضوان اور بابراعظم نے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں اور ہر کوئی یکساں طور پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

70 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فخر نے بتایا کہ 2016 سے ان کی تکنیک میں تبدیلی آئی ہے اور وہ اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے کامیابی ملی ہے۔

فخر کا ماننا ہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جہاں آپ پیش گوئیاں نہیں کر سکتے لیکن وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ بابر دس میں سے پانچ میچوں میں بڑا سکور کریں گے۔