شاہین شاہ نے سڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی

شاہین شاہ آفریدی نے سڈنی ٹیسٹ میں آرام کے بارے میں کھل کر بتا دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر کیے جانے کے فیصلے پر اظہارخیال کیا ہے۔

اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ پرتھ اور میلبورن میں پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں نمایاں تعداد میں اوورز کرائے جانے کی وجہ سے انتظامیہ نے "ورک لوڈ مینجمنٹ” کا انتخاب کیا۔

سڈنی ٹیسٹ سے محروم ہونے کے باوجود، شاہین نے پہلے کے میچوں میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں چار وکٹوں سمیت آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

https://urdu.arynews.tv/wasim-waqar-blast-shaheen-afridis-real-shocker/

شاہین نے کہا کہ میں نے دو میچ کھیلے اور سچ پوچھیں تو بہت سارے اوور بھی کرائے، وہ صرف میرے کام کا بوجھ سنبھال رہے ہیں، میڈیکل ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ نے اس (ٹیسٹ) کے لیے آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں زیادہ وکٹیں لے سکتا ہوں لیکن بدقسمتی سے، میچ جیتنے والے کیچز کے مواقع گنوا دیے، یہ اب تک کا ایک اچھا دورہ رہا ہے اور آخری میچ جو ہم نے کھیلا وہ کافی شاندار تھا۔