لندن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے لئے اچھی خبر ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے ری ہیب پروگرام مکمل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے پی سی بی کے ایڈوائزری پینل کی زیرنگرانی ری ہیب پروگرام مکمل کیا، جس کے بعد وہ پندرہ اکتوبر کو لندن سے برسبین پہنچیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں شرکت کے لئے دستیاب ہونگے، یہ میچ 17 اور 19 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ دوبارہ قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لئے پُرجوش ہوں، ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہنواز دھانی کا ’بریانی اور کڑاہی‘ کا مطالبہ
رپورٹ کے مطابق اوپنر بیٹر فخر زمان بھی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ لندن سے برسبین پہنچیں گے جہاں وہ قومی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کی زیرنگرانی اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید بھی دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوں گے۔