لاہور قلندرز کی شکست پر کپتان شاہین شاہ نے کیا کہا؟

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز سے شکست پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو جیت کا کریڈٹ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں مسلسل تین شکستوں کے بعد کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو با آسانی شکست دے کر فتح کا کھاتہ کھول لیا۔

ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں پہلی شکست پر قلندرز کے کپتان نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو اس کی جیت کا کریڈٹ دے دیا۔

شاہین شاہ نے کہا کہ جو اچھی کرکٹ کھیلتا ہے وہی فاتح قرار پاتا ہے۔ کراچی کنگز نے اچھی کرکٹ کھیلی وہ جیت کی حقدار تھی۔

کپتان قلندرز کا مزید کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ اس لیے کی تھی کہ ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن کو آزما سکیں۔ کوشش کریں گے کہ آئندہ میچوں میں غلطیاں نہ دہرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی کام کر گئی، کپتان کراچی کنگز

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دی تھی۔