بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے پر شاہد آفریدی بول پڑے

شاہد آفریدی

قومی کرکٹر بابر اعظم کی جانب سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے پر شاہد آفریدی کا بیان آگیا۔

قومی کرکٹر بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے۔

بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ بطور کھلاڑی کھیلتا رہوں گا، پی سی بی نے جو مواقع دیے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پی سی بی کی جانب سے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، حفیط ٹیم ڈائریکٹر و ہیڈ کوچ اور وہاب ریاض چیف سلیکٹر کے مضبوط امیدوار ہیں۔

تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’شکریہ بابر اعظم، پاکستان کے کپتان کے طور پر آپ کی شاندار خدمات کے لیے۔

انہوں نے لکھا کہ آپ نے اپنی قیادت، فضل، ٹیلنٹ اور پرفارمنس سے کرکٹرز کی اگلی نسل کو متاثر کیا، امید ہے کہ آپ چمکتے رہیں گے اور حکمرانی کرتے رہیں گے کیونکہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔