سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تجربہ کار شعیب ملک کو ایک بار پھر موقع دینے کی حمایت کر دی۔
نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے شاہد آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فتح پر کھلاڑیوں کو مبارکبا دی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہدآفریدی نے لکھا کہ کامیابی سے قطع نظر مڈل آرڈر اب بھی مشکلات کا شکار ہے۔
انہوں نے مڈل آرڈر کو مضبوط کرنے کے لیے شعیب ملک کو ایک بار پھر موقع دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں شعیب ملک کی شمولیت پر غور کیا جانا چاہیے۔
Congratulations Pakistan on the series win! Despite the victory we need to review the middle-order performances where we seem to be struggling for a long time. I think Shoaib Malik must be considered again, especially since it's a T20 World Cup year
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 16, 2021
شاہد آفریدی نے لکھا کہ شعیب ملک کو ایک بار پھر ٹیم میں شامل کیا جائے خصوصاً عالمی کپ کے اس سال میں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مڈل آرڈر کی پے درپے ناکامیاں کی داستان طویل ہو گئی ہے، ہیڈکوچ اور کپتان بھی اس سے پریشان ہیں۔