کراچی : پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سدھو کو وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں دیکھ کرخوشی ہوئی.
تفصیلات کے مطابق بوم بوم نے اپنے ٹویٹ میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد کو ایک مثبت اقدام قرار دیا.
انھوں نے مزید کہا کہ امن ہی دونوں ملکوں کے آگے بڑھنے اور ترقی کا اکلوتا ذریعہ ہے.
اسٹار کرکٹر نے امید ظاہر کی سدھو کی آمد کے فیصلے کو کھلے دل سے قبول کیا جائے گا۔ انھوں نے زور دیا کہ پاکستان اوربھارت کواسی طرح برداشت کاپیغام پھیلاناہوگا.
It was great to see Navjot Singh Sidhu in Pakistan for PM Imran Khan oath ceremony. I really hope that his warm gesture is accepted wholeheartedly. Peace is the only way forward for both countries. Both nations need to spread message of tolerance. Such steps will reduce tension.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 21, 2018
شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ اس طرح کےاقدامات سےکشیدگی کم ہوگی اور امن کی جانب پیش قدمی ہوگی.
یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر، ٹی وی ہوسٹ اور سیاست داں نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر ان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے تھے، وہاں ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی.
مزید پڑھیں: حالات بدلنے کے لئے جرات ہونی چاہیے اور سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا: وزیر خارجہ
پاکستان میں سدھو عوام اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، انھیں بے پناہ محبت ملی، جس کا انھوں نے جانے سے قبل اپنے انٹرویوز اور بیانات میں اظہار خیال کیا.
البتہ سدھو کی پاکستان آمد بھارت کے انتہاپسندوں کو راس نہیں آئی. سدھو پر غداری کے مقدمہ درج ہوا اور ان کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی.