کراچی : سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی فیرویل میچ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ آفریدی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کی فیرویل میچ کی پیشکش ٹھکرادی، سابق آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے زریعے فیرویل میچ کی پیشکش پر نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔
Thank you for the meeting and farewell offers @najamsethi. Unfortunately due to my commitments I won’t be able to take them 1/2
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 28, 2017
آفریدی نے کہا کہ مصروفیات کے باعث وہ فیرویل میچ نہیں کھیل سکتے۔
لالہ نے کہا کہ وہ نئی روایت قائم کرنا چاہتا تھے، مجھے خوشی ہے مصباح اور یونس کو باقاعدہ طور پر فیرویل دیا جارہا ہے، امید ہے مستقبل میں یہ روایت برقرار رہے گی۔
My desire was to set a new trend. I’m very happy that Misbah&Younis are getting proper farewells. I hope this trend will continue in future.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 28, 2017
آفریدی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، نجم سیٹھی
دوسری جانب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ آفریدی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، آفریدی کیلئے مصباح اور یونس کی طرح فیئر ویل کا انعقاد کرینگے، شاہدآفریدی، مصباح الحق اور یونس خان ہمارے ہیروز ہیں۔
We respect @SAfridiOfficial decision not to play Farewell match. PCB will organise grand farewell for Lala like Misbah and Younas. 3 Heroes!
— Najam Sethi (@najamsethi) April 28, 2017