شاہد آفریدی نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے سحری کے وقت کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں بیٹی کے ساتھ گھر کے لان میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد آفریدی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’امن کے بغیر گھر دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے۔‘

انہوں نے گزشتہ رات یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial)

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق نجم سیٹھی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ نجم سیٹھی میرا نام لیں گے تو ردعمل دوں گا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتان بنانا یا ہٹانا چیئرمین کا اختیار ہے سلیکشن کمیشن کا نہیں۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اور ہارون رشید نے قیادت میں تبدیلی کیا مشورہ دیا تھا تاہم بعد میں سلیکٹرز نے بابر کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا کہا تھا۔