شاہد آفریدی بابر اعظم کی حمایت میں آگئے

بابر اعظم

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بابر اعظم کی حمایت میں آگئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کی بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی ہے، فارم آتی جاتی رہتی ہے اتنے تسلسل سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر پاکستان میں بہت کم آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو بہت اونچے نمبروں پر شمار کرتا ہوں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم بہت مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارمنس دیتے ہیں جو میں نے بہت کم دیکھا ہے، حفیظ اور  وہاب نے کافی کرکٹ کھیلی، امید ہے اچھی سلیکشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرفارمنس نہ ہو رہی ہو تو کھلاڑی کو ایک دو میچز میں آرام دیا جا سکتا ہے لیکن پوری سیریز میں آرام نہیں دیا جاسکتا، بینچ اسٹرینتھ بہتر ہوگی تو مشکلات میں کمی ہو جائے گی۔

حارث رؤف سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف میلبرن ٹیسٹ کی کنڈیشنز میں بولنگ کراتے تو ضرور انجوائے کرتے لیکن وہ سیریز نہیں کھیل رہے۔