پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کبھی خواہش نہیں رہی کہ شاہین شاہ ٹیم کی قیادت کرے مگر اس میں کپتانی کی قابلیت ہے۔
بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل چار شکستوں کے بعد اس کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا معاملہ اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے اور سابق کرکٹرز بابر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر شکوک کا اظہار اور کھل کر تنقید کر رہے ہیں اور کئی حلقوں میں تو انہیں ورلڈ کپ کے بعد قیادت سے ہٹائے جانے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔
اگر بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سے علیحدہ کیا جاتا ہے تو پھر اگلا کپتان کون ہوگا اس کے لیے شاہین شاہ، محمد رضوان کے نام بھی زیر گردش ہیں۔
کپتانی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کبھی بھی خواہش نہیں رہی کہ شاہین شاہ آفریدی ٹیم کی قیادت کریں لیکن ان میں قیادت کی قابلیت ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ نے لاہور قلندرز کی قیادت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دو بار پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچایا اور ایک بار ٹائٹل جتوایا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ ان میں قیادت کی اہلیت ہے۔
شاہین شاہ کو داماد کیوں بنایا؟ شاہد آفریدی نے راز سے پردہ اٹھا دیا
بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ بابراعظم کے بہت بڑے مداح ہیں لیکن اس ورلڈ کپ میں وہ اپنی کارکردگی نہیں دکھا رہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی ٹاپ لیگ کے ٹاپ کھلاڑیوں میں نظر آنے چاہئیں۔