کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آئی سی سی قوانین پر اعتراض اٹھادیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں کرکٹ میچوں کے دوران امپائروں سے متعلق قوانین پر اعتراض کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’میچ کے دوران امپائر بولر کی کیپ کیوں نہیں پکڑ سکتے؟‘
Dear @ICC wondering why the umpires are not allowed to hold bowlers cap even though they are in the same bubble as the players/management and even shake hands at the end of the game? 🤷♂️
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 24, 2021
شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ امپائر بھی ٹیم اور مینجمنٹ کے ہمراہ ببل میں ہی ہوتے ہیں یہاں تک کہ میچ کے اختتام پر ہاتھ بھی ملاتے ہیں تو کیپ پکڑنے کی اجازت نہ ہونا عجیب بات ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب آئی سی سی کی جانب سے نئے قواعد جاری کیے گئے تھے، آئی سی سی نے گیند چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔