لاہور: کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آج کامیچ نہ کھیلنے کی مایوسی ہے، امیدہے سنسنی خیز میچ ہو اور کراچی کنگز جیتے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہنے پیغام میں کہا کہ آج کا میچ نہ کھیلنے کی مایوسی ہے، گزشتہ سال بھی انجری کے باعث پی ایس ایل فائنل نہیں کھیل سکا۔
Very disappointed at missing the match today. Like last yr PSL final in Lahore I won’t be able to play due to injury in Pakistan. I wish Kings the very best, hope that we have another thrilling match and a win for Kings.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 21, 2018
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں، امید ہے سنسنی خیز میچ ہواورکراچی کنگز جیتے۔
یاد رہے کہکراچی کنگز کے دو بڑےکھلاڑی اشاہدآفریدی اور عماد وسیم انجری کے باعث آج کامیچ نہیں کھیلیں گے جبکہ محمد عامر ٹیم کی قیادت کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ڈو اینڈ ڈائی مقابلہ ہوگا اور فاتح ٹیم فائنل میں اسلام آباد سے مقابلہ کرے گی۔
حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر بن گئے۔