لاہور : اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اپنے لئے جینا آسان ہے، آئیے دوسروں کے لئے جئیں، وقت آگیا کہ ہم دوسروں کا خیال کریں،محبت پھیلائیں، اپنے کسی بھی اچھے کام کی ویڈیو یا تصویر شئیر کریں۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے لئے جینا آسان ہے، آئیے دوسروں کے لئے جئیں، ہمیں بے شمارنعمتیں حاصل ہیں، وقت آگیا کہ ہم ضرورتمندوں کے لئے کھڑے ہوں، دوسروں کا خیال کریں اور محبت پھیلائیں۔
Living a life for oneself is very easy. Let’s live for others. We have been blessed with countless bounties & its time to standup for our brothers & sisters in need. Let us become great by giving & caring for ALL
Give Love, give More &spread Hope for #Humanity 2gether #HopeNotOut pic.twitter.com/RhtyNju9h8— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 28, 2018
ایک اور ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے پہلے ٹوئٹ کا مقصد اچھے کاموں کی طرف راغب کرنا تھا، اپنے کسی بھی اچھے کام کی ویڈیو یا تصویر شئیر کریں، شو آف کیلئے نہیں اچھے کاموں اور متاثرکرنے کے لئے شیئرکریں۔
The purpose of my last tweet was to inspire others to perform acts of kindness. Today, share your videos or photos performing any such act of kindness, not to show off, but to inspire one another to do good. Add the hashtag #HopeNotOut & let’s share a positive message with all!
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 28, 2018
سابق کپتان نے مزید کہا کہ میری زندگی کا ایک ہی مقصد تمام انسانوں کی خدمت کرنا ہے۔
آفریدی کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جتنا ہوسکے مستحق لوگوں کیلئے قدم بڑھائیں، ٹریننگ کے بعد گھر واپسی پر کچرا اٹھانے والے بچوں کو دیکھا، کچرا اٹھانے والے بچےبھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ان بچوں کے پاس جوتے تک نہیں تھے، ان بچوں کوناشتہ کرایا،پہننےکیلئےجوتےدیے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 70سال ہوئے کراچی شہرکے مسائل آج تک حل نہ کیے جاسکے، کراچی سمندر کے کنارے ہے لیکن مکین پانی کے بوند بوند کوترس رہے ہیں۔