کولمبو : لنکن پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے اچانک گھر واپسی کی تیاری شروع کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے شائقین کرکٹ کو مطلع کیا کہ وہ ذاتی نوعیت کی ایمرجنسی کی وجہ سے گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں صورت حال سے نمٹنے کے بعد جلد واپس آکر لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کروں گا اور اپنی ٹیم (گال گلیڈی ایٹرز) کی نمائندگی کروں گا‘۔
مزید پڑھیں: محمد عامر سے الجھنے والے افغان کھلاڑی کو آفریدی نے کیا کہا؟
شاہد خان آفریدی نے یہ نہیں بتایا کہ اُن کو کس وجہ سے لیگ کو ادھورا چھوڑ کر گھر جانا پڑ رہا ہے البتہ اُن کے پیغام سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ شاید اُن کی فیملی یا خاندان میں کوئی مشکل پیش آئی ہے جس کو حل کرنے کے لیے آفریدی کی گھر پر موجودگی ضروری ہے۔
Unfortunately I have a personal emergency to attend to back home. I will return to join back my team at LPL immediately after the situation is handled. All the best.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 2, 2020
گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے لنکن پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔