واشنگٹن : سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ اب اپنی ٹیم اچھی بنائیے گا تاکہ وہ کام کرسکے۔
تفصیلات کے مطابق سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ضروری ہے، جہاں انصاف نہیں ہوگا وہاں اسی طرح کے حالات ہوں گے۔
شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ اب ٹیم کا انتخاب سمجھداری سے کرنا ہوگا، ٹیم اچھی بنائیے گا تاکہ وہ کام کر سکے۔
سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے آٹھ ماہ میں تین چیئرمین تبدیل ہوئے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی آئے وہ سسٹم کو فالو کرے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کردے گا، ہر نئے آنے والے کو پہلے سے موجود سسٹم کو فالو کرنا چاہیے، خواہش ہے کوئی بھی آئے وہ سسٹم کو فالو کرے۔