قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور ملک کی سیاسی صورتحال پر شاہد آفریدی نے بالآخر لب کشائی کر دی۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک نجی چینل سے مختصر گفتگو کے دوران کہا کہ ’ ہمارے یہاں مثبت چیز پر بھی کافی تنقید کی جاتی ہے، اختلاف رائے اچھی چیز ہے لیکن لوگ گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں‘۔
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پھر جب اس طرح کی صورتحال میں انسان کہتا ہے کہ میں ان سب چیزوں سے سائیڈ میں ہی ہوجاؤں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
Shahid Afridi finally spoke why he didn’t say anything about the current situation of the country coz ppl criticise positive things, there’s no respect for diff of opinion so he decided to stay away from politics.Ppl forget ethics, so it’s better to keep quite.@SAfridiOfficial pic.twitter.com/eLwjybO1HV
— Maham Gillani (@DheetAfridian) May 16, 2023
شاہد آفریدی نے کہا کہ میری سب سے درخواست یہ ہے کہ ہر ادارہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کرے تو اس سے کافی چیزیں آسان ہوجائیں گی۔
9 مئی کو جناح ہاؤس پر شرپسندوں کے حملے کی ہوش رُبا اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے، پی ٹی آئی کے تقریباً تمام لیڈرز کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا تھا۔