ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کے بچے میشا اور زین سینما گھر میں والد کی پُرانی فلم دیکھ کر حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم ’جب وی میٹ‘ میں شاہد کپور اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ہدایت کار امتیاز علی کی فلم کو حال ہی میں سینما گھروں میں دوبارہ نمائش کیلیے پیش کیا گیا۔
شاہد کپور نے بتایا کہ اہلیہ میرا راجپوت کافی وقت سے پوچھ رہی تھیں کہ بچوں کو آپ کی کون سے فلم دکھاؤں جبکہ میں ہر بار اس بات کا کوئی جواب نہیں دیتا تھا کیونکہ کچھ فلمیں ایسی نہیں ہیں جو بچے دیکھیں۔
اداکار نے بتایا کہ بچوں نے حال ہی میں سینما گھر جا کر میری فلم ’جب وی میٹ‘ دیکھی اور حیران رہ گئے، میرا اور میری والدہ بچوں کو فلم دکھانے لے گئے تھے۔
شاہد کپور کے مطابق جب وہ گھر واپس آئے تو بچے مجھے گھور گھور کر دیکھنے لگے، زین نے پوچھا ’پاپا، آپ بغیر داڑھی کے ایسے ہی نظر آتے ہیں؟‘