لاہور: مسلم لیگ ن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایوان کو بریفنگ دے.
تفصیلات کے مطابق آج شہبازشریف کی زیرصدارت مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت سے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایوان کو بریفنگ دینے کا مطالبہ کیا.
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ فوجی عدالت رہنی چاہییں، تو اجلاس بلالے۔
انھوں نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے این آر او مانگا ہے، نہ ہی وہ دے سکتے ہیں، ایک دن عمران خان خود این آر او مانگیں گے.
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم کےاقدامات کاجائزہ لے گی، پھر متفقہ رائے اپنائی جائے گی، اپوزیشن نے مشترکہ کمیٹی بھی معاملات کے لئے بنائی ہے، انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا.
مزید پڑھیں: ملک کوفوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے‘ فواد چوہدری
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی اسمبلی کو مفلوج کردیا ہے، معیشت دیوالیہ ہونےکا شکار ہے، دیوالیہ اٹھارویں ترمیم یااین ایف سی کی وجہ سے نہیں، حکومت این ایف سی میٹنگ بلا لے اور معاملہ حل کر دے.
کسی ڈیل کے قائل ہیں، نہ ہی اس حوالے سے کچھ چاہتے ہیں، اسپیکرقومی اسمبلی پرحکومت اورپی ٹی آئی کا دباؤ ہے، جس کی وجہ سےایوان کوچلا نہیں سکتے، اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرسکتا. اسپیکرقومی اسمبلی ایوان میں کوئی ڈیبیٹ تک نہیں کراسکتے، قانون میں کسی بھی تبدیلی کے لئے اسمبلی میں بحث ضروری ہے.