نیب کا ادارہ ملک میں رہے گا تو ملک نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی

چیئرمین PTI جیل میں ہیں، الیکشن پر سوال اٹھیں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : مسلم لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کا ادارہ ملک میں رہے گا تو ملک نہیں چلے گا، حکومت اس ادارے کو ختم کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال سے عدالت آرہا ہوں،ابھی تک کیس چلا نہیں ، میرے خلاف الزام لگایا تھا کیس توچلائیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کو چیلنج کرتا ہوں ،اگر گواہ نہیں ہے، جھوٹے کیس بنائے ہیں تو شرمندگی کااظہار کرے ،معافی مانگے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کو کہتا ہوں نیب ادارہ ختم کرے، نیب جیسے ادارہ ہوگا توملک ترقی نہیں کرے گا،اس ادارے کو ختم کریں۔

گذشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاق اس وقت کنگال ہے، صوبے سمجھتے ہیں وفاق ہمارے حقوق ہڑپ کر رہا ہے لیکن جس کے پاس خود وسائل نہیں وہ دوسروں کو کیا دے گا، جس ملک کے اخراجات کا پچپن فیصد سود میں چلا جائے تو بتائیں پیچھے کیا رہ جاتا ہے۔