شاہنواز دھانی کی زمبابوے میں بچوں کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی زمبابوے میں بچوں کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شاہنواز دھانی دورہ زمبابوبے پر زمبابوے سلیکٹ کیخلاف لسٹ اے میچز کھیلنے کیلیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

سیریز کے اختتام پر دہانی زمبابوین بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انکے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

شاہنواز دھانی نے اس دوران مقامی زبان میں بچوں کیساتھ آواز سے آواز ملا کر گانا بھی گایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر بھی کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز کے ساتھ ساتھ وہاں موجود بچے بھی اپنے درمیان پاکستانی کھلاڑی کی موجودگی سے محظوظ ہوتے رہے۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کیپشن میں لکھا کہ مجھے زمبابوے کی ہر چیز پسند ہے، یہاں تک کہ ’شونا‘ زبان میں اس بچوں کا پسندیدہ مقامی گانا بھی۔