شاہ رخ خان کی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز سے متعلق بڑی خبر آگئی

’ڈنکی‘ کے ٹیزر کی ریلیز کیلیے شاندار تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی کی نئی فلم کیلئے پہلے 22 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی تھی لیکن اب ساؤتھ انڈین کے اداکار پربھاس کی فلم ’سالار‘ سے تصادم کی وجہ سے ’ڈنکی‘ ایک دن پہلے 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم ’سالار‘ سے ایک دن قبل فلم کو ریلیز کرنے کا مقصد ’ڈنکی‘ کو ایک دن مکمل طور پر انڈسٹری میں راج کرنے کا موقع دینا ہے۔

فلم ’ڈنکی‘ کیسی ہوگی؟ شاہ رخ خان نے تفصیلات مداحوں کو بتا دیں

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق شاہ رخ خان کی بے پناہ مقبولیت ایک عام دن کو بھی فلم کیلئے خاص بناسکتی ہے اور ایک دن قبل ریلیز سے کنگ خان کی فلم کو پرابھاس کی ’سالار‘ پر فوقیت مل جائے گی۔

سُپر اسٹار اپنی حالیہ دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد پوری دنیا سے محبت سمیٹ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ ’ڈنکی‘ بھی ریکارڈ توڑ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی۔

آئندہ ریلیز ہونے والی فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کریں گے۔ فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے۔