شاہ رخ کی ’ڈی ڈی ایل جے‘ اور چار فلاپ ترین فلمیں ایک ہی سال ریلیز ہوئیں

شاہ رخ خان کی ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ 1995 میں ریلیز ہوئی جو ہندی سینما کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک تھی مگر اسی سال شاہ رخ کی چار فلمیں بری طرح فلاپ بھی ہوئی تھیں۔

بلا شبہ ’ڈی ڈی ایل جے‘ شاہ رخ خان کی وہ فلم ہے جس نے ہندی سنیما کی تاریخ اور کنگ خان کا کیریئر دونوں ہی بدل ڈالا اور انھیں میگا اسٹارڈم کا مزہ چکھایا، یہاں تک کہ فلم 25 سالوں سے زائد ممبئی کے ایک تھیٹر کی زینت بنی رہی۔

اسی سال شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ایک اور بلاک بسٹر ’فلم کرن ارجن‘ بھی ریلیز ہوئی جب کہ ’رام جانے‘ بھی اسی سال ان کی ایک ہٹ فلم شمار ہوئی۔

تاہم ان سب کے باجوود بہت سے شائقین نہیں جانتے ہوں گے کہ مذکورہ سال میں تین کامیاب ترین فلموں کے بعد ان کی چار فلمیں بری طرح فلاپ ہوئی تھیں جن میں روینہ ٹنڈن کے ساتھ ’زمانہ دیوانہ‘، دیپا ساہی کے ساتھ ’اوہ ڈارلنگ یہ انڈیا ہے‘، منیشا کوئرالا کے ساتھ ’گڈو‘ اور ’تری مورتی‘ شامل ہیں۔

بھارتی سینما کی تاریخ میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے کو باکس آفس کی کمائی کے لحاظ سے بھی بہت بڑی فلم سمجھا جاتا ہے، تاہم کنگ خان نے اپنے کیریئر کی کامیاب ترین فلم کے ساتھ اسی سال چار ایسی فلمیں بھی دی تھیں جنھوں نے باکس آفس پر پروڈیوسر کو ڈبو دیا تھا۔