اسلام آباد: مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپوزیشن لیڈر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سلمان شہباز کو واپس بلا لیں کہ کہیں وہ گرفتار ہی نہ ہو جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے لکھا کہ شہبازشریف نےمجھےلندن کی عدالت لےجانےکاوعدہ کیاتھا، شہبازشریف کاوعدہ ایک سال بھی وفانہ ہوسکا، شہبازشریف کاوعدہ ایسےتھاجیسےزرداری کوگلیوں میں گھسیٹنےکاعزم کیاتھا۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ ویسے اب تک منی لانڈرنگ کا ریفرنس بھی فائل ہوچکا ہے، شہبازشریف کومشورہ ہےسلمان کوواپس بلالیں کہیں وہاں پکڑنہ ہوجائے۔
چاچو آپ نے مجھے لنڈن کی عدالت لیجانے کا وعدہ ایک سال پہلے کیا تھا جو آج تک وفا نہیں کیا بلکل ایسے جیسے زرداری کو لاڑکانہ کی گلیوں میں گھسیٹنے کا عزم کیا تھا، ویسے اب تو منی لانڈرنگ کا ریفرینس بھی فاہل ہو گیا ہے مشورہ ہے سلیمان کو واپس بلا لیں کہیں وہاں پکڑ نہ ہو جاے @CMShehbaz https://t.co/g0eCclV3qB
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) September 12, 2020
خیال رہے شہباز خاندان کے خلاف7ارب35 کروڑ کی منی لانڈرنگ کاریفرنس دائر ہے۔
نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کیخلاف گواہی دینے والے 110 افراد کی فہرست تیار کرلی ہے ، گواہ نیب کے مؤقف کی تائید کریں گے۔
گواہوں میں بینکوں کےنمائندے،ایف بی آر،پٹواری اورسرکاری محکموں کےافراد ، نیب کے اسٹنٹ ڈائریکٹر،انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل ہیں ، دستاویزات میں بتایا گیا کہ شہبازشریف خاندان کےخلاف110گواہ نیب کے مؤقف کی تائید کریں گے۔
شہباز شریف خاندان کے خلاف 4وعدہ معاف بھی نیب کےمؤقف کی تائیدکریں گے ، وعدہ معاف گواہوں میں مشتاق چینی،یاسرمشتاق ،شعیب قمراور محبوب علی شامل ہیں۔