ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے پاکستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان شے ہوپ نے 94 گیندوں پر شاندار 120 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تاہم شے ہوپ ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے لیے تیسرے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیزکا پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف
انہوں نے ون ڈے فازرمیٹ کی 18ویں سنچری اسکور کی اور سابق اوپننگ بیٹر ڈیسمنڈ ہینس کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 17 سنچریاں اپنے نام کی تھیں۔
ہوپ لیجنڈ بیٹر برائن لارا کی 19 سنچریوں سے ایک قدم دور ہیں جو فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، کرس گیل 25 سنچریوں کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔