راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لئے کھودا تھا، اس میں خود گرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناؤ کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے۔
انہوں نے حکمران اتحاد کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے، ڈالر232 روپے کا سیلاب، غذائی قحط اور وبائی امراض سر پر ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چوروں نے صرف اپنے کیس ختم کرانے تھے، یہ سیکیورٹی میں فوٹو کھنچا سکتے ہیں،عوام میں نہیں جا سکتے۔
ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناو کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے۔PDMنے جو گڑھا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے۔ڈالر232روپے کا،سیلاب،غذائی قحط اوروبائی امراض سر پر ہیں۔چوروں نے صرف اپنےکیس ختم کرانے تھے،یہ سیکیورٹی میں فوٹو کھنچا سکتے ہیں،عوام میں نہیں جا سکتے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 6, 2022
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پندرہ کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے، حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کےغیض وغضب میں بدل سکتا ہے، لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کو قید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے، اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کی الیکشن میں تاخیرانکو لےڈوبے گی۔