کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے خلاف ٹیکس فراڈ کیس میں تصفیہ کی پیشکش کو ٹھوکر مار دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شکیرا پر 2012 سے 2014 کے درمیان کمائی گئی آمدنی پر 14.5 ملین یورو ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام ہے۔ ہسپانوی پراسیکیوٹر نے گلوکارہ کو تصفیہ کی پیشکش کی۔
شکیرا کی میڈیا ٹیم کے مطابق وہ کیس لڑنے کے لیے بالکل پُرجوش ہیں اور اس میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے لہٰذا انہوں نے تصفیہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: معروف گلوکارہ شکیرا کو جیل بھیجے جانے کا امکان
خبر ایجنسی نے کہا کہ تصفیہ کی پیشکش سے متعلق اہم تصفیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ بارسلونا میں موجود پراسیکیوٹر دفتر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس متعلق کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔
شکیرا کے خلاف ٹیکس فراڈ کیس 2018 میں پہلی بار سرخیوں میں آیا۔ گلوکارہ نے 2019 میں گواہی دیتے ہوئے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا تھا۔