شامیر بھٹو نے ڈی جی ایس بی سی اے کا عہدہ سنبھال لیا

لیاری میں عمارت حادثہ : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 38 نئے افسران و ملازمین کی تعیناتی

کراچی: شامیر بھٹو نے ڈائریکٹڑ جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عہدہ سنبھال لیا۔

ڈی جی ایس بی سی اے شامیر بھٹو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، لیاری میں 51 خطرناک عمارتوں کو پہلے مرحلے میں خالی کروائیں گے۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ ناقابل رہائش عمارت کو مسمار کیا جائے گا۔

شامیر بھٹو نے کہا کہ ضلع جنوبی میں خطرناک قرار دی گئی 500 عمارتوں پر کام کیا جارہا ہے، شہر میں مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کو مسمار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں تعینات افسران کو معطل کیا ہے، تفصیلات حاصل کررہا ہوں ابھی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کرسکتا۔