’اپنی کرکٹ آسان رکھنے کی کوشش کی‘

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ میں نے پچھلے دو تین برسوں میں اپنی کرکٹ آسان رکھنے کی کوشش کی ہے۔

کنبیرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے شان مسعود نے کہا کہ سنگ میل اہمیت رکھتے ہیں لیکن اصل اہمیت کھیلنے کے طریقے فارم اور فٹنس کی ہوتی ہے میری کوشش ہوگی کہ اس فارم کو برقرار رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ پریکٹس میچ کھیلتے ہیں تو آپ کو کنڈیشنز اور پچ کو سمجھنے میں مدد ملتی

 ہے یہ فرسٹ کلاس میچ ہے اس لئے اس میں مقابلے کی فضا رہتی ہے  اس طرح کے میچ سے ٹیسٹ کی تیاری میں مدد ملتی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/australia-tour-pak-inning-declear-shan-masood-200/

کپتان نے کہا کہ اس میچ میں ابھی تک جو بھی چیزیں ہم نے کی ہیں وہ آگے ہمیں مدد کریں گی، بولرز نے ابھی تک اچھا رسپانس دیا ہے اور رن ریٹ کنٹرول میں رکھا ہے۔