قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سابق کپتان سرفراز احمد کیچ پکڑتے ہوئے بریُ طرح سے ٹکرا گئے۔
کراچی واٹس اور ملتان کے مابین پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان کپ کے میچ میں شان مسعود کیچ پکڑنے کی کوشش میں سرفراز احمد سے ٹکرا کر زمین پر گرِ گئے۔
شان مسعود تکلیف کی وجہ سے چند لمحے تک لیٹے رہے اور طبی امداد ملنے تک اٹھنے کی کوشش کرتے رہے۔ اس تصادم سے شان مسعود کے انجرڈ ہونے کا خدشہ ہے۔
Sarfaraz Ahmed and Test Captain Shan Masood had a rough collision on the field. pic.twitter.com/d71LOyFdIz
— Thakur (@hassam_sajjad) November 17, 2023
نئے کپتان انجری کی وجہ سے فیلڈنگ برقرار نہ رکھ سکے اور میدان سے چلے گئے۔ شان کی انجری سے متعلق خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے پہلی اننگز میں 38 گیندوں پر 41 رنز ہی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔