پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی ہیڈ خوچ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے موازنے پر بول پڑے۔
سابق آسٹریلوی اوپنر شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو اپنا بیسٹ دینا ہوتا ہے، ادھر ہر ٹیم میں ایک سے ایک خطرناک فاسٹ بولر موجود ہیں۔
شین واٹسن نے 2020 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، وہ دو مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ 2007 اور 2015 کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے۔
پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ شین واٹسن کے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا پی سی بی نے شین واٹسن کیساتھ کوچنگ سے متعلق بات چیت کی تھی، سابق آسٹریلوی کرکٹر کے خاندانی اور پہلے سے طے شدہ پلانز کوچنگ کی راہ میں آڑے آگئی وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔