کراچی کنگز کے جارحانہ بلے باز شرجیل خان پی ایس ایل میں منفرد ریکارڈ کی فہرست میں شاہد آفریدی کے برابر آگئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم کے ساتھ مل کر شرجیل خان نے جہاں ریکارڈ اوپنگ پارٹنرشپ قائم کی وہیں انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔
شرجیل خان نے پرُاعتماد آغاز کیا اور اس کے بعد ان کا لاٹھی چارج شروع اور وہ نان اسٹاپ میدان کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیلتے رہے۔
Back to back to back to back@SharjeelLeo14 BLOWS THE ROOF OFF THE NSK 🌋🔥😳#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvIU pic.twitter.com/bvbCRn8Xil
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2021
ان کی اننگز کی خاص بات شاداب خان کو مارے گئے چھکے تھے۔ انہوں نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے جڑ کر بولر کے اوسان خطا کر دیے۔
شرجیل خان نے 55 گیندوں پر سنچری مکمل کی، شرجیل نے اننگز میں 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔
شرجیل خان بھی پی ایس ایل کے ایک اوور میں 4 چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
شاہد آفریدی پہلے پلیئر تھے جنہوں نے 2018 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف ایک اوور میں 4 چھکے لگائے۔
ان کے بعد کیرون پولارڈ نے 2019 میں ملتان سلطانز کے خلاف ایک اوور میں 4 چھکے لگائے جس کے بعد 2020 میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔