پی ٹی آئی کا IMF کو خط لکھنے پر شرجیل میمن کا ردعمل

پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے والوں کو ایڈوانس میں ناکامی مبارک ہو، شرجیل میمن

پی پی رہنما شرجیل میمن نے تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کو خط لکھا تو یہ ریاست کو دھمکی ہو گی۔

شرجیل میمن نے بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلے بھی آئی ایم ایف کے حوالے سے سیاست کی یہ لوگ ریاست کو تھریٹ کر رہے ہیں یہ ملک کے مستقبل سے کھیلنا چاہ رہے ہیں جوشرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ شرمناک حرکت ملک میں پہلےکسی نےنہیں کی اس سے زیادہ افسوسناک بات کبھی بھی نہیں ہوسکتی آپ  پورےملک کو مزید مسائل میں ڈال رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے وزیرخزانہ نے پہلے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھے تھے یہ ملک کے بچوں کے مستقبل سے کھیلنا چاہ رہے ہیں۔