شرمن جوشی بالی وڈ سُپر اسٹار کی فلم کا حصہ بن گئے

شرمن جوشی

ممبئی: بالی وڈ فلموں میں کامیڈی کے کرداروں کیلیے مشہور شرمن جوشی سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے مداح سُپر اسٹار کو شاندار کمرشل اوتار میں دیکھنے کیلیے بے تاب تھے ہی، لیکن شرمن جوشی کی فلم میں کاسٹنگ سے وہ زیادہ پُرجوش ہوگئے۔

’سکندر‘ کے فلمسازوں نے شرمن جوشی کو سلمان خان کی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کا باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

ویسے تو شرمن جوشی نے اپنے بہت سے مزاحیہ کرداروں سے پُرستاروں کو محظوظ کیا ہے لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ وہ فلم ’سکندر‘ میں مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔

اگرچہ ان کے کردار سے متعلق تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے لیکن رپورٹس ہیں کہ وہ ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شرمان جوشی اور سلمان خان فلم میں ایک بہت ہی منفرد ڈائنامک کا اشتراک کرتے ہیں اور نئے کاسٹ ہونے والے اداکار نے پہلے ہی فلم میں اپنے کردار کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔

فلمساز دسمبر کے آخر تک اس کو مکمل کرنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ اسے شیڈول کے مطابق عید 2025 پر ریلیز کیا جا سکے۔