نیویارک : شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈیافتہ فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ نے ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ فلم کو بیسٹ شارٹ ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نام ایک اور عالمی اعزاز، ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈ فلم ایمی ایوارڈ بھی لے اڑی، نیویارک میں اڑتیسواں ایمی ایوارڈ کا میلہ سجا۔
دستاویزی فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ کو بہترین ڈاکومینٹری فلم قرار دیا گیا۔
شرمین عبید چنائی کی دستاویزی فلم کی کہانی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع سے متعلق ہے، جس میں صبا نامی اٹھارہ سالہ لڑکی کو اس کے رشتے دار غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعد میں مردہ سمجھ کر دریا میں پھینک دیا تھا مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔
اس فلم کو تین مختلف کیٹیگریز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔
سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر شرمین عبید نے یادگارلمحوں کی تصاویر شیئر کیں ۔
We won!!! @newsemmys Best documentary! @SOCFilms pic.twitter.com/FDnPDhPwsZ
— Sharmeen Obaid (@sharmeenochinoy) October 6, 2017
Congrats team @SOCFilms what a great win tonight at the @newsemmys for Best documentary! #pakistan pic.twitter.com/hcjcKbI2m0
— Sharmeen Obaid (@sharmeenochinoy) October 6, 2017
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی شرمین کو مبارکباد دی۔
Delighted that Sharmeen’s film won such an imp Emmy award @sharmeenochinoy pic.twitter.com/xyoAh8NDl0
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) October 6, 2017
خیال رہے کہ شرمین عبید چنائے کا شمار ان نو خواتین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے نان فکشن میں آسکر ایوارڈ حاصل کیے۔