شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شازیل شوکت کی ویڈیو شیئر کی جس میں پنجابی گانے پر موج مستیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’وہاں وہ پھر سے چمک اٹھی۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
شازیل شوکت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اکثر ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ جڑے رہنا ہوتا ہے۔
اداکارہ نے اس سے قبل بھی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
شازیل شوکت ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ’ماریہ‘ کا کردار نبھا رہی ہین جس میں ان کے ہمراہ فاطمہ آفندی، سعد قریشی، سید جبران، دانیہ انور ودیگر شامل ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’من آنگن۔‘ ’سمجھوتہ۔‘ ’تیری راہ میں۔‘ اور ’بے نام۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔