شازیل شوکت کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

شازیل شوکت

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں امریکی ریپر و گلوکارہ دوجا کیٹ کے گانے ’آئی وانا شو یو آف‘ پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں، میں صرف اپنا کام کروں گی۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

شازیل شوکت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

شازیل شوکت کا نیا ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس میں ان کے ہمراہ فاطمہ آفندی، سعد قریشی، سید جبران، دانیہ انور ودیگر شامل ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’من آنگن۔‘ ’سمجھوتہ۔‘ ’تیری راہ میں۔‘ اور ’بے نام۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔