شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازیل شوکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پنجابی گانے ’شام دا رنگ‘ پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں فٹ چیک لکھا ساتھ ہی دل کی ایموجی بنائی۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
شازیل شوکت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ شازیل شوکت نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں شانزے کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے میں وہ عدیل چوہدری اور علی انصاری کی بہن بنی تھیں۔
اداکارہ کا ایک اور ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ رمشا کا کردار ادا کررہی ہیں، دیگر کاسٹ میں رئید عالم، عالیہ علی، عمران اسلم، زین بیگ، انمول بلوچ ودیگر شامل ہیں۔