شازیل شوکت کی سیاہ ساڑھی میں ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ شازیل شوکت نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سیاہ ساڑھی میں ملبوس ہیں، مداحوں نے ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا۔

تفصیلات کے مطابق شازیل شوکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں انہوں نے سیاہ ساڑھی اور سنہری جھمکے پہن رکھے ہیں۔

پس منظر میں بالی ووڈ فلم کا گانا چل رہا ہے اور اسی گانے کے بول انہوں نے اپنے کیپشن میں تحریر کیے۔

مداحوں نے ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا جبکہ ان کی خوبصورت ساڑھی کی بھی بےحد تعریف کی اور مختلف تعریفی تبصرے کیے۔

خیال رہے کہ اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے من آنگن میں رمشا کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ان کے کردار کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

انسٹاگرام پر 5 لاکھ کے قریب فالوورز رکھنے والی اداکارہ اکثر و بیشتر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔