شازیل شوکت نے ’ماریا‘ کے راز سے پردہ اٹھا دیا

شازیل شوکت

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازیل شوکت نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کے کردار ’ماریا‘ کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نئے ڈرامہ سیریل کا اسکرپٹ پڑھتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بہترین سے نوازا۔‘

دراصل شازیل شوکت کا نیا ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس میں وہ ’ماریا‘ کا کردار نبھائیں گی۔

واضح رہے کہ شازیل شوکت ان دنوں ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’شانزے‘ اور ’من آنگن‘ میں ’رمشا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

شازیل شوکت انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شازیل شوکت نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی جہاں میزبان ندا یاسر نے ان سے پوچھا تھا کہ پہلی بار دل کب ٹوٹا تھا؟

شازیل شوکت کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی ہو مجھے کسی سے کچھ نہیں چاہیے اگر آپ اچھے ہیں آپ کے لیے میرے دل میں جگہ ہے پھر آپ کوئی ایسی بات کردیتے ہیں جو مجھے بری لگے تو پھر دل ٹوٹتا ہے۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں جس کی دل سے عزت کرتی ہوں اگر وہ دل دکھائے تو افسوس ہوتا ہے۔

شازیل شوکت کا کہنا تھا کہ ’میں لوگوں پر بہت جلدی بھروسہ کرلیتی ہوں اور جب وہ بھروسہ توڑتے ہیں تو دل ٹوٹتا ہے۔